اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بم کا یہ دھماکہ اور سیکورٹی فورس کے درمیان چھڑپوں کے دوران ہوا۔
یہ واقعہ سری نگرکے جنوب میں باسٹھ کلو میٹر دوری پر واقع شوپیان علاقے میں پیش آیا۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ ایک گھر میں ہوا ہے اور اس موقع پر فوج اور مقامی لوگوں میں جھڑپیں ہورہی تھیں۔
زخمی ہونے والے سب عام شہری ہیں- اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اسی علاقے میں بدھ کے دن ہونے والی جھڑپوں میں دو عام شہری اور چار فوجی زخمی ہوئے تھے۔
ان دنوں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اپنے عروج پر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دو دہائيوں میں یہ سب سے شدید احتجاج ہے۔ فوج اور عوام کے مابین جھڑپوں میں اس وقت شدت آگئي جب سری نگر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے حق خوداردیت کی مانگ کرتے ہوئے ریفرینڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔
.....
/169